اسلام آباد : پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب آج رقم ہونے جا رہا ہے، جب آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ پروقار تقریب آج شام 8 بجے ایوانِ صدر میں ہوگی، جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائیں گے۔
تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ اس اہم موقع پر ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
شرکاء میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور اعلیٰ عسکری حکام شامل ہوں گے