اسلام آباد: نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے رواں مالی سال 2024-25 کے عبوری معاشی اشارئیے جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق ملک کی معیشت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کی عبوری شرحِ ترقی 2.68 فیصد رہی ہے۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال معیشت کا مجموعی حجم 411 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جبکہ فی کس آمدنی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو اب بڑھ کر 1824 ڈالر ہو چکی ہے۔
آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات، حکومت کی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی کوششیں
معاشی ترقی کی سہ ماہی کارکردگی
عبوری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی مختلف سہ ماہیوں میں معاشی ترقی کی شرح کچھ یوں رہی:
- پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر): 1.37 فیصد
- دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر): 1.53 فیصد
- تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2025): 2.40 فیصد
واضح رہے کہ مالی سال 2023 کے دوران معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث ترقی کی شرح منفی 0.21 فیصد تک گر گئی تھی۔ تاہم مالی سال 2024 میں اس میں جزوی بہتری آئی اور ترقی کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ کی گئی جس میں رواں سال مزید بہتری کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت، اگرچہ سست روی کا شکار رہی، تاہم اب بتدریج بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ مستقبل میں زرعی و صنعتی شعبے میں اصلاحات، سیاسی استحکام اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اس رفتار کو مزید تقویت دے سکتے ہیں
آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان