راولپنڈی ۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو با آسانی 79 رنز سے شکست دے دی۔
یہ مقابلہ راولپنڈی میں کھیلا گیا جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان آغا 7، رسی وین ڈر ڈوسین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ حیدر علی 19 اور بین ڈوارشوئس 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عامر جمال، اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔