اسلام آباد۔نوا گروپ جو کہ 1976 سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ایک معتبر نام ہے، نے ملک گیر ڈیلرز رجسٹریشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے — یہ اقدام ایک متحرک اور قابلِ اعتماد سیلز نیٹ ورک کی بنیاد رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
نووا گروپ کی کئی دہائیوں پر محیط وراثت، شیر زمان کالونی سے شروع ہو کر نیو سٹی، نووا سٹی اسکولز، اور تین بڑے شہروں میں نوا سٹی پراجیکٹس جیسے نمایاں ترقیاتی منصوبوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ اب گروپ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ازسرِنو بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
حالیہ معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے باعث رئیل اسٹیٹ شعبے پر پڑنے والے گہرے اثرات کے باوجود، نوا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال اسے ایک فیصلہ کن موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اور ازسرِنو سوچا جائے۔ ہم طویل مدتی استحکام کے لیے اپنی حکمتِ عملی کو ازسرِنو ترتیب دے رہے ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نوا سٹی، پشاور ڈویژن میں نووا سٹی، اور لاہور کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمارا اہم منصوبہ ‘نوا ون اس سفر کا آغاز ہیں۔
نووا گروپ نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی سرمایہ کاری کے مواقع اور سستی رہائشی اسکیمیں متعارف کروا رہا ہے جو نہ صرف انفرادی گھر خریداروں، بلکہ بڑے سرمایہ کاروں، تعمیر کنندگان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی موزوں ہوں گی۔ ان اقدامات کا مقصد مارکیٹ میں اعتماد بحال کرنا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ منصوبے مقامی مہارت اور متعدد بین الاقوامی شراکت داریوں کے امتزاج سے بروقت مکمل کیے جائیں گے، جن پر کام ابتدائی مراحل سے آگے نکل چکا ہے۔ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس جو اس انقلابی اقدام کا حصہ بننا چاہتے ہیں، اُنہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ فوری رجسٹریشن کروائیں اور پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔