لاہور۔پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری ہونے پر بند کیا گیا لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کچھ دیر بعد کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد بحال کردیا گیا ہے،ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس سمیت تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا تھا جبکہ تمام پروازوں کو کچھ دیر کے لیے معطل کردیا گیا تھا، سیکورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔