امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا پاک بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا،ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم صرف دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کا کہہ سکتے ہیں ۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ جنگ کنٹرول کرنا ہمارا کام نہیں،ہم کسی سے ہتھیار ڈالنے کا نہیں کہہ سکتے۔امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل نہیں ہوگا۔