ماری انرجیز لمیٹڈ نے سندھ میں واقع سجاول بلاک میں، گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل-1 میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔64انچ قطر کی گیس پائپ لائن اور 1482.5 ویل ہیڈ فلونگ پریشر پر 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی گیس کا بہاو دیکھاگیاہے۔ماری انرجیز لمیٹڈ سجاول بلاک کا آپریٹر ہے۔
ماری انرجیز لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او فہیم حیدر نے نئے ہائیڈروکاربن ذخائر کی دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےپیٹرولیم منسٹری ، ڈی جی پی سی، صوبائی حکومت اور علاقے کے عوام کا، ان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ماری انرجیز کے چیئرمین بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے نئے ہائیڈروکاربن ذخائر کی دریافت کو خوش آئند اور امید افزا قرار دیا ہے