پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے 13ویں دن تک بھارتی ایئرلائنز کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 1350 پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور مجموعی مالی نقصان 275 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارتی پروازوں کی معطلی کو دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں۔ اس بندش سے ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، آکاسا ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت تمام بڑی بھارتی ایئرلائنز کی بین الاقوامی اور علاقائی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
پاکستانی فضائی راستے بند ہونے کے سبب بھارتی طیاروں کو متبادل طویل راستوں، جیسے کہ بحیرہ عرب کے راستے پرواز کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، جس کے باعث ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ان طویل تر روٹس کے باعث نہ صرف پروازوں کے دورانیے میں کئی گھنٹوں کا اضافہ ہوا ہے بلکہ ایئرلائنز کو اضافی ری فیولنگ، لینڈنگ اور عملے کی تبدیلی جیسے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر امریکا جانے والی پروازوں کے لیے عملے کی تبدیلی یورپ میں کی جا رہی ہے، جس سے لاگت مزید بڑھ گئی ہے۔
اس کے علاوہ انڈیگو کی تاشقند اور الماتی کی پروازیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں، جبکہ دہلی، ممبئی، بنگلور، امرتسر اور احمد آباد سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں یا تو منسوخ ہو چکی ہیں یا شدید تاخیر کا شکار ہیں، جس سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث ہزاروں بھارتی مسافر بھی پریشان ہیں، جنہیں اب تک مکمل ریفنڈ یا متبادل انتظامات فراہم نہیں کیے جا سکے۔ امریکا، یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کا وقت 4 سے 10 گھنٹے تک بڑھ چکا ہے، جس سے مسافروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔