آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکی کاٹن درآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیئرمین اپٹما، کامران ارشد نے واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (EFS) ختم نہیں کرتی، اس وقت تک امریکی کاٹن کی درآمدات میں اضافے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کامران ارشد نے کہا کہ ملکی ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ دو سال سے جمود کا شکار ہیں اور موجودہ حکومتی اسکیموں کی وجہ سے انڈسٹری بحران میں مبتلا ہو چکی ہے۔
چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ ایف بی آر کو 11 ماہ سے صورتِ حال سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں EFS اسکیم کی بحالی کا اعلان تو کیا، لیکن مقامی کاٹن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا، جب کہ درآمدی کاٹن کو ڈیوٹی فری قرار دے دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت 800 سے زائد جعلی کلیمز پر ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، لہٰذا حکومت یارن اور فیبرک کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرے اور ان پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرے۔
کامران ارشد نے بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرنے، ایڈوانس انکم ٹیکس کو 2.5 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد تک لانے اور موجودہ 29 فیصد نارمل انکم ٹیکس کی شرح پر بھی نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 120 اسپننگ ملز اور 800 کاٹن جیننگ فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں، اور اس سال ٹیکسٹائل برآمدات 18 ارب ڈالر سے کم رہنے کا اندیشہ ہے۔
چیئرمین اپٹما کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف تنازع سے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر پابندی اور شپنگ کمپنیوں کی عدم دلچسپی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔
اجلاس میں دیگر کاروباری تنظیموں کی جانب سے بھی بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔ ڈیری ایسوسی ایشن نے ڈبہ پیک دودھ پر ٹیکس 10 فیصد سے کم کرنے کی سفارش کی، جب کہ فروٹ جوسز ایسوسی ایشن نے ڈبہ پیک جوسز پر ایکسائز ڈیوٹی 10 فیصد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔