ایران میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن اور نایاب طبی کیس رپورٹ کیا ہے جس میں ایک 23 سالہ نوجوان کا سر مکمل طور پر 90 ڈگری زاویے پر جھک گیا۔ ماہرین کے مطابق اس کی گردن کے عضلات اتنے کمزور ہو چکے تھے کہ وہ سر کا وزن سنبھالنے کے قابل نہیں رہے۔
یہ واقعہ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین نے ریکارڈ کیا، جنہوں نے بتایا کہ نوجوان کو ‘ڈراپڈ ہیڈ سنڈروم’ (Dropped Head Syndrome) نامی ایک شدید طبی کیفیت کا سامنا تھا، جو عموماً اعصابی یا عضلاتی بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ڈراپڈ ہیڈ سنڈروم ایک ایسی حالت ہے جس میں گردن کے عضلات کمزور ہو کر سر کے وزن کو سہارا دینا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کیفیت کا تعلق عام طور پر مائٹوکونڈریل مایوپیتھی، پیدائشی عضلاتی کمزوری، موٹر نیورون ڈس آرڈرز یا جسمانی ساخت میں غیر معمولی تبدیلیوں سے ہوتا ہے — جیسے کہ غیر متوازن یا بڑا سر۔
تاہم، ایرانی ماہرین صحت نے جو کیس پیش کیا ہے وہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے، کیونکہ اس میں اس حالت کی بنیادی وجہ طویل عرصے تک منشیات کا استعمال نکلی — جو اس سنڈروم کی اب تک کی رپورٹ شدہ وجوہات میں شامل نہیں تھی۔
ماہرین نے اس کیس کو طبی ادب میں ایک نئی مثال کے طور پر شامل کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نشہ آور ادویات یا کیمیکلز نہ صرف دماغ اور اعصاب بلکہ جسمانی ڈھانچے پر بھی مہلک اثرات ڈال سکتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔