برطانیہ کے علاقے ہارٹلی پول کے گلِمس واک میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے محض فائر فائٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے شوق میں اپنے ہی فلیٹ کو آگ لگا دی۔
جوشوا بین نامی شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کے دروازے کے باہر ٹوائلٹ پیپر کو آگ لگا کر ریسکیو سروس کو اطلاع دی اور دعویٰ کیا کہ وہ اندر محصور ہو چکا ہے۔
فائر بریگیڈ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نہ صرف آگ بجھائی بلکہ جوشوا کو بھی بحفاظت نکال لیا۔ تاہم تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔
عدالت نے جوشوا بین کے اس اقدام کو بے حد غیر ذمہ دار اور خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ بعض اوقات نفسیاتی مسائل یا جنونی رویّے افراد کو ایسے خطرناک فیصلے لینے پر مجبور کر دیتے ہیں جو خود ان کی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔