دنیا میں کچھ درخت ایسے بھی پائے جاتے ہیں جن میں موسم کی تبدیلی، خاص طور پر بارش سے قبل، حیران کن ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے۔ اگرچہ یہ مظاہر سائنسی معنوں میں درست موسمی پیشگوئی کے زمرے میں نہیں آتے، لیکن ان درختوں میں قدرتی طور پر وہ حساسیت پائی جاتی ہے جو ماحول میں نمی، درجہ حرارت یا ہوائی دباؤ میں معمولی تبدیلیوں پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
صنوبر (Clusia rosea)
یہ درخت “بارش کی پیشن گوئی کرنے والے درخت” کے طور پر خاص شہرت رکھتا ہے۔ بارش سے پہلے اس کے چوڑے پتے جھکنے یا مڑنے لگتے ہیں۔
اس کا سبب فضا میں بڑھتی ہوئی نمی اور ہوائی دباؤ میں کمی ہوتی ہے، جو درخت کے خلیوں پر اثر ڈالتی ہے۔ اس ردعمل کی وجہ سے درخت کا انداز بدل جاتا ہے، جو ماہرین کے لیے قدرت کا ایک دلچسپ اشارہ ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس درخت کی کچھ اقسام مغربی ممالک میں کرسمس کے موقع پر سجاوٹ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
ٹیکساس سیج (Leucophyllum frutescens)
یہ درخت بھی بارش سے پہلے اپنی مخصوص نشانی ظاہر کرتا ہے: اس پر جامنی رنگ کے خوبصورت پھول کھلنے لگتے ہیں، جو عام طور پر بارش سے چند گھنٹے یا دن پہلے نمودار ہوتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ عمل فضا میں بڑھتی ہوئی نمی کا ردعمل ہوتا ہے۔
چھوئی موئی (Mimosa pudica)
یہ پودا اپنی حساس طبیعت کے لیے مشہور ہے۔ بارش سے قبل یا نمی میں اضافہ ہونے پر اس کے پتے خودبخود بند ہونے لگتے ہیں۔ یہ ردعمل نہ صرف پانی یا نمی پر ہوتا ہے بلکہ روشنی میں تبدیلی پر بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔