پاکستان ریلوے نے عام شہریوں کے لیے ایک خوش آئند سہولت متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب لگژری سیلونز کی بکنگ صرف خواص تک محدود نہیں رہی، بلکہ ہر شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
یہ اہم اقدام وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر وزیر ریلوے کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کے تحت ریلوے کے پانچ خصوصی اور آرام دہ سیلونز کو عوامی بکنگ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ سیلونز جو ماضی میں صرف وزیر اعظم، وزرا، چیئرمین ریلوے، سی ای او اور انسپکٹر جنرل ریلوے کے لیے مخصوص تھے، اب مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ان لگژری سیلونز کی بکنگ کے لیے کرایہ عام افراد کی استطاعت کو مدِنظر رکھتے ہوئے معقول اور مناسب رکھا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔