ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارباز خان کی زندگی میں شوریٰ کی انٹری ہوئی، اور دونوں نے دسمبر 2023 میں ازدواجی بندھن میں بندھ کر نئی شروعات کی۔
یہ جوڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتا رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی نجی زندگی مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
حال ہی میں ارباز خان اور شوریٰ کی ایک کلینک کے باہر موجودگی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ دونوں خوش مزاجی کے ساتھ کلینک سے باہر آتے نظر آئے، ارباز نے شوریٰ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، جبکہ شوریٰ کے ہاتھ میں ایک سرخ رنگ کی فائل تھی۔
اگرچہ دونوں نے کلینک جانے کی وجہ ظاہر نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ تیزی سے پھیل گیا۔ مداحوں کی اکثریت کا ماننا ہے کہ شاید یہ جوڑا والدین بننے والا ہے، اور کلینک کا دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اس قسم کی خبروں نے میڈیا کی زینت بننا شروع کیا ہو۔ جولائی 2023 میں بھی ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا تھا، جس پر اسی طرح کی چہ مگوئیاں ہوئیں تھیں، جو بعد میں محض افواہیں ثابت ہوئیں۔
کیا اس بار معاملہ مختلف ہے یا پھر ایک بار پھر محض افواہوں کا بازار گرم ہے؟ اس سوال کا جواب تو وقت ہی دے گا، کیونکہ فی الحال ارباز اور شوریٰ نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے، ارباز خان کی پہلی شادی ملائیکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی، جو 19 برس بعد اختتام پذیر ہوئی۔ دونوں کا ایک بیٹا، ارہان خان، بھی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔