لاہور۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما، سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کر لیا ہے، اور جب بھی بات چیت کا آغاز ہوگا، وہ ملکی مفاد میں مفید ثابت ہوگی۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان کو نہ صرف ملک کی موجودہ صورتحال بلکہ آنے والی نسلوں کی بھی گہری فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وطن ہم سب کا مشترکہ ہے، اور اس کی خوشحالی ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل سے جُڑی ہوئی ہے۔ آج پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کرتا ہے۔