امیتابھ بچن اور ریکھا کی کامیاب فلمی جوڑی کے رومانوی تعلقات کی کہانیاں ہمیشہ سے زیر بحث رہی ہیں، لیکن کم ہی لوگ اس داستان کی مکمل حقیقت سے واقف ہیں۔
حال ہی میں، معروف ولن اداکار رنجیت بیدی نے ایک انٹرویو میں امیتابھ اور ریکھا کے تعلقات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
رنجیت کے مطابق، ریکھا کو خبروں میں رہنا بہت پسند تھا اور یہی چیز ان کے امیتابھ بچن کے ساتھ تعلقات میں مسائل پیدا کرتی رہی۔
اداکار رنجیت نے بتایا کہ ریکھا اکثر اپنی بات منوانے پر اصرار کرتی تھیں، اور ان کا امیتابھ بچن کے ساتھ تعلق کبھی خوشگوار نہیں رہا۔ اگرچہ وقت کے ساتھ ان کے تعلقات میں بہتری آئی، لیکن ان کے درمیان قریبی پن یا گرم جوشی کبھی پیدا نہ ہو سکی۔
رنجیت نے مزید کہا کہ امیتابھ اور ریکھا کی شخصیت اور سوچ میں نمایاں فرق تھا، اور یہی تضاد ان کے درمیان دوریوں کا سبب بنا۔ ان کے مطابق، یہ دونوں زندگی کے الگ الگ راستوں کے مسافر تھے۔
یاد رہے کہ رنجیت اور ریکھا کے درمیان دوستی بھی رہی ہے، اور رنجیت نے ایک فلم میں ریکھا کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی، لیکن بعد میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ اس کے بعد، پیشہ ورانہ تنازعات سے بچنے کے لیے، رنجیت نے ریکھا کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔