پاکستانی اداکار اور میزبان دانش تیمور نے حالیہ دنوں میں چار شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے۔
رمضان ٹرانسمیشن کے ایک موقع پر دانش تیمور نے اپنی اہلیہ عائزہ خان کی موجودگی میں چار شادیوں کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ “اسلام نے مرد کو چار شادیوں کی اجازت دی ہے، اور یہ میرا حق ہے جو کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا، لیکن میں ایسا نہیں کر رہا، کیونکہ میں عائزہ سے محبت اور عزت کرتا ہوں اور فی الحال ان کے ساتھ ہوں۔”
دانش تیمور کے “فی الحال” کہنے پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت کا کچھ معلوم نہیں، اس لیے انہوں نے یہ الفاظ استعمال کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دانش تیمور نے کہا:
“سب کو یہ لفظ ‘فی الحال’ استعمال کرنا چاہیے، کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ اگلے لمحے وہ زندہ رہیں گے یا نہیں۔”
“میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے، لیکن میں ایسا نہیں کر رہا کیونکہ مجھے عائزہ سے محبت ہے۔”
“یہ کہنا کہ میں ہمیشہ رہوں گا، غلط ہے، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی ہمیشہ کسی کے ساتھ نہیں رہتا۔”
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔