جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا، جس سے فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا 14.2 کلوگرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کو اداکارہ کی دبئی سے واپسی کے حوالے سے اطلاع ملی تھی، جس کے بعد حکام نے فوری طور پر کارروائی کی اور رانیا کو ائیرپورٹ پر ہی روک لیا۔
اداکارہ کی تلاشی کے دوران اس کی رانوں پر ٹیپ اور پٹیوں سے بندھی 14 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں، جو وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے بچنے کے لیے چھپاتی تھی۔
پہلے کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ رانیا راؤ نے سونا اپنی جیکٹ میں چھپایا تھا، لیکن ڈی آر آئی نے تصدیق کی کہ سونا براہ راست اداکارہ کے جسم پر چھپایا گیا تھا۔
یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد، اس کیس نے نیا رخ اختیار کیا، کیونکہ 33 سالہ اداکارہ کرناٹک کے ایک سینئر ڈی جی پی رینک کے آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی بھی ہے، جس سے یہ سوال اٹھا ہے کہ آیا رانیا راؤ اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک سے وابستہ تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا رانیا راؤ کسی بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھی یا اس نے یہ کام انفرادی طور پر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام اسمگل شدہ سونے اور اس کے وصول کنندگان کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے پیچھے چھپے ہوئے افراد تک پہنچا جا سکے۔
یاد رہے کہ رانیا راؤ نے گزشتہ سال میں 27 بار دبئی کا سفر کیا، جس پر شک کی بنیاد پر ڈی آر آئی نے اس کی نگرانی شروع کی اور بعد میں کارروائی کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔