بھارت: بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔
فضائیہ کے حکام کے مطابق، جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اُڑا تھا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
فضائیہ نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے اسے آبادی سے دور لے جا کر کامیابی کے ساتھ نکال لیا۔ حادثے کی وجوہات تکنیکی خرابی کو قرار دیا گیا ہے اور پائلٹ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دوسرا حادثہ مغربی بنگال کے بگڈوگرا ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 حادثے کا شکار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام عملہ محفوظ رہا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔