دنیا کا پہلا اور ممکنہ طور پر واحد آرکسٹرا جو سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرتا ہے، 27 سالوں میں 344 کنسرٹس کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔
یہ منفرد آرکسٹرا 1999 میں آسٹریا میں قائم کیا گیا، جہاں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں نے سبزیوں کو آلات موسیقی میں تبدیل کیا اور ان سے پرفارم کرنا شروع کیا۔
آرکسٹرا کے بانی ممبر میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آئیڈیا دراصل ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا تھا، جب 4 بانی ممبران ویانا میں پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے سائن اپ کیے گئے تھے۔
میتھیاس نے کہا، “ہم سوچ رہے تھے کہ موسیقی میں ایسا کیا نیا کر سکتے ہیں جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہو؟ اس دوران ہم سبزیوں کو دیکھ کر ایک نئے آئیڈیا کی طرف بڑھ گئے، جب ہم سوپ بنا رہے تھے، اور پھر یہی آئیڈیا مختلف تخلیقی طریقوں سے آرکسٹرا میں تبدیل ہوگیا۔”
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔