بھارت میں ایک شہری نے سینما میں فلم سے پہلے حد سے زیادہ اشتہارات دکھانے پر شکایت درج کرائی، جس پر مقامی عدالت نے اسے 230 ڈالر (تقریباً 75 ہزار پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
بنگلور کے 31 سالہ ابھیشیک نامی شہری نے ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ وہ بنگلور کے PVR INOX ملٹی پلیکس میں فلم دیکھنے گیا تھا، جہاں فلم شام 6:30 بجے ختم ہونی تھی، لیکن اشتہارات کی وجہ سے 7 بجے اختتام پذیر ہوئی۔
ابھیشیک کے مطابق، فلم شروع ہونے سے پہلے دو عوامی خدمات کے اعلانات اور 17 اشتہارات دکھائے گئے، جس کی وجہ سے فلم تاخیر سے ختم ہوئی، اور وہ اپنی دیگر مصروفیات پوری نہ کر سکا۔
مدعی نے عدالت سے تھیٹر کے غیر منصفانہ تجارتی رویے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور ذہنی اذیت کے لیے 57 ڈالر اور قانونی اخراجات کے لیے 115 ڈالر ہرجانے کی درخواست دی۔
عدالت نے ابھیشیک کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے PVR INOX کو 230 ڈالر ہرجانہ اور 92 ڈالر قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔