روس میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سپاہی سر میں گولی لگنے کے باوجود اس سے لاعلم رہتے ہوئے پورا ہفتہ جنگ میں مصروف رہا۔
روسی میڈیا نے اس گمنام فوجی کو ہیرو قرار دیا ہے، جو پیسیفک فلیٹ کی 155ویں میرین بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا اور کرسک کے محاذ پر یوکرینی فوجیوں کے خلاف برسرپیکار تھا۔
لڑائی کے دوران، ایک گولی سپاہی کے سر پر لگی، جس کے نتیجے میں اس کا ہیلمٹ اڑ گیا۔ سپاہی کو لگا کہ گولی صرف ٹکرا کر دور جاگری ہے، تاہم کچھ دیر بعد اس کی دائیں آنکھ کے اوپر سوجن (ہیماٹوما) پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے آنکھ بند ہونے لگی۔ اس نے اسے معمولی زخم سمجھا اور جنگ جاری رکھی۔
تاہم، بعد میں دوسری گولی لگنے کے بعد جب اسے اسپتال پہنچایا گیا، تب ڈاکٹرز نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ پہلی گولی درحقیقت اس کی کھوپڑی کو چیر کر دماغ میں پھنسی ہوئی تھی!
یہ ناقابل یقین واقعہ جنگی حالات میں انسانی جسم کی حیران کن صلاحیتوں اور برداشت کا ایک غیرمعمولی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔