ایک امریکی شخص نے حیرت انگیز رفتار سے کاغذی جہاز بنا کر اور اڑانے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ڈیوڈ رش، جو متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور ہیں، نے محض 5.12 سیکنڈ میں کاغذ کے جہاز کو تہہ کرکے اور فضا میں چھوڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔
یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران انجام دیا۔ اس سے پہلے وہ یہی ریکارڈ 6.15 سیکنڈ میں بنا چکے تھے، لیکن اب اپنی ہی کارکردگی کو بہتر کرتے ہوئے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ڈیوڈ رش کا کہنا تھا، “اگرچہ کاغذی جہاز بنانے کا یہ ریکارڈ زیادہ شاندار نہیں لگتا، لیکن یہ میرے بہترین کاموں میں سے ایک ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ بعض اوقات رفتار اور درستگی مل کر کمال سے بھی آگے بڑھ سکتی ہیں۔”
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔