ایک نئی تحقیق کے مطابق حمل کے دوران ذہنی دباؤ زچگی کے بعد پہلے سال کے اندر بلند فشار خون کا سبب بن سکتا ہے۔
“ہائی بلڈ پریشر” میں شائع ہونے والی اس رپورٹ، جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے اشتراک سے کی گئی، میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ مائیں جنہوں نے حمل کے دوران شدید ذہنی تناؤ اور افسردگی کا سامنا کیا، ان میں ولادت کے بعد چار سال تک بلند فشار خون کے امکانات زیادہ دیکھے گئے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ حمل کے دوران ذہنی تناؤ اور اداسی کی شدت زچگی کے بعد کے ابتدائی سال میں زیادہ بلڈ پریشر سے جُڑی ہو سکتی ہے۔
مطالعے کی مرکزی محقق، نوئل پارڈو، کا کہنا ہے کہ حمل ایک نازک مرحلہ ہوتا ہے جس کے دوران خواتین مختلف جسمانی تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ تحقیق ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مطالعات کا حصہ ہے، جس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ حمل کے بعد ذہنی دباؤ کے عناصر خواتین کی مجموعی صحت اور طرز زندگی پر کیسے اثر ڈالتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔