ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کار جیمز کیمرون، جو “ٹرمنیٹر”، “ٹائٹینک” اور “اوتار” جیسی شاہکار فلموں کی بدولت عالمی شہرت رکھتے ہیں، نے امریکا چھوڑ کر نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کر لی۔
کینیڈا میں پیدا ہونے والے جیمز کیمرون نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ امریکا میں گزارا اور ایک وقت میں وہاں کے شہری بننے کے خواہشمند بھی تھے، مگر ملک کی مسلسل جنگی پالیسیوں سے بددل ہو کر امریکا سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
حالیہ انٹرویو میں، کیمرون نے کہا:
“ٹرمپ کے دور میں امریکا مہذب اور معقول رویوں سے منہ موڑ رہا ہے، جو ایک خوفناک رجحان ہے۔ اگر امریکیوں نے صرف اپنے مفادات کے لیے اعلیٰ انسانی اقدار کو قربان کر دیا تو وہ نظریاتی طور پر کھوکھلے ہو کر خود کو برباد کر لیں گے۔”
کیمرون نے واضح کیا کہ اب وہ کبھی بھی امریکا واپس نہیں جانا چاہتے اور اپنی آئندہ فلمیں بھی نیوزی لینڈ میں ہی بنائیں گے۔
ان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں کچھ مداحوں نے ان کے خیالات کی حمایت کی، جبکہ کچھ نے ان کی تنقید کو متنازع قرار دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔