ٹوکیو: جاپان کے شہر شیزوکا میں ایک غیرمعمولی شادی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں 32 سالہ نوجوان نے اپنی ہم جماعت کی 53 سالہ والدہ سے شادی کر لی، حالانکہ خاتون پہلے ہی نانی بن چکی تھیں۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوان اسامو ٹومیوکا اور مڈوری کی پہلی ملاقات ایک پیرنٹ-ٹیچر میٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جب اسامو طالبعلم تھا، مگر اس وقت ان کے درمیان کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی۔
10 سال بعد قسمت نے انہیں دوبارہ ملایا، جس کے بعد اسامو، مڈوری کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوگیا۔ اس دوران مڈوری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھیں۔ ابتدائی طور پر مڈوری نے اسامو کی محبت کو ٹھکرا دیا، لیکن اسامو کے مسلسل اظہارِ محبت اور خلوص نے بالآخر انہیں قائل کر لیا۔
یہ منفرد کہانی اس وقت آگے بڑھی جب مڈوری کی بیٹی نے اپنی والدہ کو شادی کے لیے آمادہ کیا اور انہیں اپنی خوشی کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔ ابتدا میں اسامو کے والدین نے بھی اس رشتے پر اعتراض کیا، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے بھی اس فیصلے کو قبول کر لیا۔
شادی سے قبل، اسامو نے مڈوری کے لیے 38 ملین ین مالیت کا ایک گھر خرید کر تحفے میں دیا۔ والدین کی رضامندی کے بعد، 2023 میں دونوں نے باضابطہ طور پر شادی کر لی۔
یہ انوکھا جوڑا جاپانی میڈیا کی شہہ سرخیوں میں آگیا اور حال ہی میں ایک جاپانی ٹاک شو میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی غیر روایتی محبت کی کہانی شیئر کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔