اسلام آباد ۔ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں انہیں پرتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ ایوان صدر میں انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز “نشانِ پاکستان” سے نوازا گیا۔

ولی عہد کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترا، جہاں ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے مہمان وفد کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، جبکہ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوا، جہاں باہمی ملاقاتوں میں تجارت کے فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے ولی عہد کو گارڈ آف آنر دیا گیا، جس کے بعد وہ ایوان صدر گئے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز “نشانِ پاکستان” سے نوازا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version