راولپنڈی ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانے والا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں طے شدہ گروپ اے کے میچ میں دونوں ٹیموں کو آمنے سامنے آنا تھا، مگر مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس کرانا بھی ممکن نہ ہوسکا، جس کے بعد امپائرز نے باضابطہ طور پر میچ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔

ٹاس دوپہر 1:30 بجے ہونا تھا، لیکن امپائرز مسلسل میدان کا جائزہ لیتے رہے۔ تاہم، خراب موسم اور نمی زدہ میدان کی وجہ سے بالآخر میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان گروپ اے میں آخری نمبر پر رہا۔

اس سے قبل بھی راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے سبب ممکن نہیں ہو پایا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version