اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے احاطے میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فیضان علی نے فیصل مسجد کے احاطے میں خود کو گولی مار کر جان دے دی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق، لاش کو اسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے متوفی کے قریب ایک پستول بھی برآمد ہوا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version