اسلام آباد ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔
یہ سماعت چار مارچ کو ہوگی، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن سمیت اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف آج بھی جواب جمع نہ کرا سکی
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کیے تھے، جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں جواب داخل کرنے کا موقع فراہم کر رکھا ہے۔
اس سے قبل، 11 فروری کو بھی یہ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔