اسلام آباد۔اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قومی کانفرنس سے قبل، رابطہ کمیٹی کے کنوینر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہر حال میں آج قومی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ اسی سلسلے میں سابق وزیراعظم اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق، ہوٹل کے باہر ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جب شاہد خاقان عباسی وہاں پہنچے تو انہیں ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version