لاہور۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا ۔
گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بدعنوانی اور کک بیکس کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل معافی دے دی۔
عدالت نے ان کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو نمائندہ مقرر کر دیا۔ یہ رعایت پرویز الٰہی کو طبی بنیادوں پر دی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی آج عدالت میں حاضر نہ ہو سکے۔