چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 120 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان جوس بٹلر اور بین ڈکٹ نے 38، 38 رنز اسکور کیے۔ جیمی اوورٹن 32، ہیری بروک 25، جبکہ جوفرا آرچر 14، فل سالٹ 12، لیام لیونگسٹن 10، جیمی اسمتھ 9 اور عادل راشد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نبی نے 2 اور فضل الحق فاروقی و گلبدین نائب نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
قبل ازیں، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
اوپنر ابراہیم زادران نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 41، جبکہ حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گربز 6، صدیق اٹل 4 اور رحمت شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ راشد خان اور گلبدین نائب ایک، ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لیام لیونگسٹن نے 2 جبکہ عادل راشد اور جیمی اوورٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی اس تاریخی فتح نے ایونٹ میں سنسنی پیدا کر دی ہے، جبکہ انگلینڈ کے سیمی فائنل کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔