سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ والدین کا اپنی بیٹیوں کو حد سے زیادہ لاڈ پیار دینا ہے۔

ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل کے والدین اپنی بچیوں کو بے حد ناز و نعم میں رکھ کر بگاڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایسی شادیوں میں شریک ہو چکے ہیں جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، مگر وہ رشتے چند ماہ بھی برقرار نہ رہ سکے۔

بہروز سبزواری نے والدین کے مشوروں اور بے جا لاڈ کو ازدواجی زندگی میں دراڑ کی وجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق والدین اپنی بیٹیوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ان کی شادی پر بے تحاشا رقم خرچ کی گئی ہے، لہٰذا انہیں اپنے شوہر کے گھر میں ملکہ بن کر رہنا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ضرورت سے زیادہ لاڈ و پیار کے باعث بعض لڑکیاں خود کو حقیقت میں ملکہ سمجھنے لگتی ہیں اور اپنے رویے میں لچک نہیں رکھتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوہر چاہے جیسا بھی ہو، وہ اپنے والدین کا بیٹا ہے، اور طلاق کے زیادہ تر معاملات میں لڑکیاں اور ان کے والدین قصوروار ہوتے ہیں۔

دوسری جانب، ان کی اہلیہ سفینہ بہروز نے فضول خرچی پر مبنی شادیوں کے بجائے سادہ نکاح کو ترجیح دینے پر زور دیا، تاکہ شادی شدہ زندگی کا آغاز آسان اور بابرکت ہو۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version