پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

خانہ کعبہ کے سامنے دعا
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش حیات کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ حجاب اور عبایا میں ملبوس ہیں اور اپنی والدہ رُخسار حیات کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔

مداحوں کی مبارکباد
اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version