امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شہری کے لیے خواب حقیقت بن گیا، جب اس نے لاٹری میں وہی رقم جیتی جو اس نے نیند میں دیکھی تھی۔

رابرٹ ہوبن نامی شہری نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے کیش 5 لاٹری کھیلنے کے لیے آن لائن 1 ڈالر کا کوئیک پک ٹکٹ خریدا تھا اور اسی بارے میں سوچتے ہوئے سو گیا۔

“میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک خاص رقم جیتی ہے، اور حیران کن طور پر وہی رقم میں نے حقیقت میں بھی جیت لی۔ یہ ناقابل یقین ہے، لیکن بالکل سچ ہے!”

رابرٹ ہوبن نے 110,000 ڈالرز (تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیتا، مگر جب اس نے اپنے اہلِ خانہ کو یہ خوشخبری دی، تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا۔

“میرے گھر والے میری بات پر یقین نہیں کر رہے تھے۔ وہ سمجھے کہ میں مذاق کر رہا ہوں، کیونکہ میں عام طور پر ایسا کرتا رہتا ہوں،” رابرٹ نے ہنستے ہوئے بتایا۔

یہ حیرت انگیز اتفاق لاٹری جیتنے والوں کے لیے ایک منفرد کہانی بن گیا، جہاں قسمت نے واقعی خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version