امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق، سیارچے 2024 YR4 کے دسمبر 2032 میں زمین سے ٹکرانے کے امکانات 3.1 فیصد سے گھٹ کر تقریباً صفر رہ گئے ہیں۔
ناسا کی رپورٹ کے مطابق، اب اس خلائی چٹان کے زمین سے ٹکرانے کا امکان صرف 0.0017 فیصد ہے، جبکہ یورپی خلائی ایجنسی کے حساب سے یہ امکان 0.002 فیصد ہے۔
ماہرین کے مطابق، اس بات کا 99.9983 فیصد امکان ہے کہ سیارچہ 2032 میں زمین کے قریب سے گزر جائے گا، جو کہ ٹکراؤ کے 59,000 امکانات میں سے محض 1 کے برابر ہے۔
تازہ اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ سیارچے کے چاند سے ٹکرانے کا امکان 1.7 فیصد ہے، لیکن زمین کو کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں ہوگا۔
ناسا کے مطابق، جب 2024 YR4 کو پہلی بار دریافت کیا گیا تھا، تو اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات زیادہ تھے، لیکن مزید مشاہدات کے بعد ماہرین اس کے مدار اور رفتار کا زیادہ درست اندازہ لگانے میں کامیاب ہوئے، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ زمین کو اس سے کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔