کولون میں واقع میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی خواہش کا تعلق درحقیقت دماغ سے ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، دماغ میں موجود وہ اعصابی خلیے جو پیٹ بھرنے کے احساس کو کنٹرول کرتے ہیں، وہی میٹھا کھانے کی خواہش پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انسانوں اور چوہوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ پیٹ بھرنے کے بعد ایک ایسا عمل متحرک ہوتا ہے جو ß-endorphin نامی اوپیئٹ کے اخراج کا سبب بنتا ہے، جس کے نتیجے میں مٹھاس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اس اوپیئٹ سگنلنگ کو روکنے سے موٹاپے کے علاج میں مدد مل سکتی ہے، جو مستقبل میں وزن کم کرنے کے طریقوں میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version