پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
کشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ “ہمارے ملک میں بے شمار سنگین مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن عوام اور میڈیا غیر ضروری معاملات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک عام سی ویڈیو کو غیر ضروری تنازع بنا دیا گیا ہے۔ جس شخص کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، آپ اسے نہیں جانتے، جیسے کہ آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ سب میرے لیے حیران کن اور مضحکہ خیز ہے، لیکن میں اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتی کیونکہ یہ رویہ ہمارے معاشرے میں عام ہو چکا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ صائم ایوب اور کشف علی کی ایک ویڈیو مغربی لندن میں سامنے آئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ویڈیو میں دونوں کو دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے، بولنگ کرتے اور سیلفیاں لیتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
22 سالہ صائم ایوب اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے ٹخنے کی چوٹ کے علاج کے بعد بحالی کے مرحلے میں ہیں۔ اس انجری کی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم رہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صائم ایوب اور کشف علی لندن میں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ کشف کی جانب سے اسنیپ چیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی، جس پر صارفین نے دونوں کے تعلقات سے متعلق مختلف آرا کا اظہار کیا۔
تاہم، کشف علی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک اتفاقی ملاقات تھی جسے غیر ضروری طور پر اچھالا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی مسائل پر بات کرنے کے بجائے غیر متعلقہ معاملات میں الجھے رہتے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب صائم ایوب خبروں میں آئے ہوں۔ اس سے قبل لندن میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران انہوں نے خاتون صحافی سفینہ خان کے سوال کو نظر انداز کر دیا تھا، جس پر بھی سوشل میڈیا پر ان کے رویے پر بحث ہوئی تھی۔ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے ان کا دفاع کیا۔
فی الحال، صائم ایوب اور کشف علی کے تعلقات کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لیکن یہ معاملہ سوشل میڈیا پر گرم بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ کشف علی کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک ویڈیو تھی جسے بلاوجہ تنازع کی شکل دی جا رہی ہے اور اس پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔