ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی چھٹی فلم میں واپس نظر آئیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک افواہ گردش کر رہی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو میں واپس آئیں گے، کیونکہ ڈزنی چھٹی فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
پائریٹس آف دی کیریبین کی کامیابی میں جانی ڈیپ کا بڑا ہاتھ رہا ہے، کیونکہ ان کا کردار جیک اسپیرو اس فرنچائز کی اصل وجہ شہرت ہے۔ اس فرنچائز نے دنیا بھر میں 4.5 بلین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈزنی نے جانی ڈیپ کو کچھ عرصہ قبل گھریلو تشدد اور عدالتی مقدمات کے الزامات کی بنا پر ان سے تعلقات منقطع کر لیے تھے، جس کے باعث ان کے کیریئر کو نقصان پہنچا۔ تاہم، امبر ہرڈ کے خلاف کیس میں کامیابی کے بعد، ڈزنی اب جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ڈزنی اس فرنچائز کی چھٹی فلم کی پروڈکشن جلد شروع کرے گا، اور جانی ڈیپ اس فلم میں شامل ہوں گے، جو عنقریب سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔