لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اڈیالہ جیل میں بہتر کھانے سے لطف اندوز ہو رہا ہے تو اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ہمراہ ہیں۔
لاہور میں “آسان پروگرام” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر کوئی اڈیالہ جیل میں آرام دہ حالات میں ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، لیکن وقت نے ایسا رخ بدلا کہ وہ شخص آج قید میں ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نہ تو میں نے کسی کو گرفتار کرنے کا کہا اور نہ ہی کسی کو چھوڑنے کا حکم دیا، بلکہ قانون خود اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پہلے یہ لوگ پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر رہے تھے اور اب آپس میں ہی دست و گریباں ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، جب باہر نکلنے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی گئی تو کوئی بھی باہر نہیں آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بے حد مقبول ہیں، جبکہ میرے یونیورسٹی پروگرامز کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ پہلے سے طے شدہ ہوتے ہیں۔ جو لوگ تنقید کر رہے ہیں،