پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں اپنے بولڈ لباس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نازش جہانگیر، جو اپنے بےباک خیالات اور بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اس بار اپنے ملبوسات کے انتخاب کے باعث بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں بالی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں، انہوں نے ایک ویڈیو میں بیک لیس بیچ ڈریس میں اپنی فٹنس کو نمایاں کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی مداحوں نے ان کے لباس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انداز اپنا کر مزید پروجیکٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ اداکارہ علیزے شاہ سے بھی کیا، جو اپنے فیشن اور انداز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔