بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار دھرمیش درشن نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کی فلم میلہ کے لیے ابتدائی طور پر اداکارہ کاجول کو پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک پرانے انٹرویو میں دھرمیش درشن نے بتایا کہ کاجول نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی کیونکہ دونوں کے کام کرنے کے انداز مختلف تھے۔ کاجول ایک ون ٹیک اداکارہ ہیں، جبکہ عامر خان ہر شاٹ کو بار بار ری ٹیک کرواتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم، کاجول اس انداز سے مطمئن نہیں تھیں اور فلم کا حصہ بننے سے گریز کیا۔
ہدایتکار نے مزید بتایا کہ کاجول کے انکار کے بعد فلم میں ٹوئنکل کھنہ کو شامل کیا گیا، اور یہ ان کے کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ فلم کی ناکامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر خان کی زیادہ توجہ اپنے بھائی فیصل خان کے ڈیبیو پر مرکوز تھی، جس کے باعث فلم پر پوری توجہ نہ دی جا سکی۔
سال 2000 میں ریلیز ہونے والی میلہ محض 25 سے 28 کروڑ کا بزنس کر پائی، جبکہ کاجول کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور وہ ایک ناکام فلم کا حصہ بننے سے بچ گئیں۔ تاہم، کئی سال بعد 2007 میں انہوں نے عامر خان کے ساتھ فنا میں کام کیا، جو ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔