حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز طے شدہ معمول کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں حماس کے رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی کے بعد ہفتے کے روز طے شدہ تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔
اس اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں تناؤ میں کمی آئی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے سے انحراف کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتے کے روز یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے اور غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔