سہ ملکی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف مواقع پر جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں جرمانہ کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سطح 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔
پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا کیونکہ اننگز کے 28ویں اوور میں شاہین جان بوجھ کر بلے باز میتھیو بریٹز کے راستے میں آ گئے تھے اور انہیں رن روکنے کی کوشش کی تھی۔
سعود شکیل اور متبادل فیلڈر کامران غلام پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقی اننگز کے 29ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز ٹیمبا باوما کے قریب جشن منایا تھا۔
تمام تینوں کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا ہے۔
آن فیلڈ امپائر آصف یعقوب اور مائیکل گف، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر فیصل آفریدی نے ان کھلاڑیوں پر الزامات لگائے تھے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔