پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، جو کہ سپر ہٹ ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” سے عالمی سطح پر شہرت پا چکی ہیں، حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ پانی میں مرمیڈ کی طرح ادائیں دیتی نظر آئیں۔ ہانیہ نے انسٹاگرام پر یہ جرات مندانہ تصاویر شیئر کیں، مگر مداحوں نے انہیں بالکل پسند نہیں کیا اور اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہت سے لوگوں نے ان تصاویر کو اخلاقی حدود کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ہانیہ کو یہ پوسٹ فوراً ہٹا دینی چاہیے۔ تصاویر میں ہانیہ سوئمنگ پول میں ایک چمکدار پلاسٹک لباس پہنے نظر آئیں، جس سے ان کا جسم واضح طور پر دکھ رہا تھا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز اداکارہ کا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک حربہ ہو سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔