اسلام آباد۔سعودی سفارتخانہ نے جمعرات کے روزایکس پر اپنےاکاؤنٹ سے عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر ایک ویڈیوپیغام شیئر کیاہے۔یہ دن ہر سال 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل بن عبدالعزیزؒ کے کراچی ریڈیو اسٹیشن کے دورے کی تاریخی تصاویر اور معلومات شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ کانٹینٹ سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ دونوں برادر ممالک، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی مواقع اور تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔
میڈیا اتاشی کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس طرح کے تاریخی مواقع پر مواد کی اشاعت کا مقصد دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خادمِ حرمین شریفین کے سفارتخانے کی دلچسپی ان امور پر مرکوز ہے جو پاکستان کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط اور اہم شخصیات کے ذریعے جوڑنا مقصود ہے۔