مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور سلمان خان کی 1994 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم “انداز اپنا اپنا” کو 31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس فلم میں سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ کامیڈی ڈرامہ فلم رواں برس اپریل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کے پروڈیوسر وینے کمار سنہا کی بیٹی پریتی سنہا نے بتایا کہ اس فلم کو دوبارہ ریلیز کرنا ان کے آںجہانی والد کا خواب تھا، جسے اب وہ پورا کرنے جا رہی ہیں۔ پریتی کا کہنا تھا کہ انہیں اُمید ہے کہ سلمان خان، عامر خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور اس فلم کی ری ریلیز میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور اس کو پروموٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ میں کلاسک فلموں کی ری ریلیز کا ٹرینڈ جاری ہے۔ حال ہی میں “کہو نہ پیار ہے” اور “صنم تیری قسم” کو دوبارہ سنیما گھروں میں پیش کیا گیا تھا، اور ان کی شاندار کامیابی کے بعد “صنم تیری قسم” کے سیکوئل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔