بالی وڈ کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، معروف سپر اسٹار عامر خان، نے ان کی اداکاری کی تربیت پر بہت بڑی رقم خرچ کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے کہا کہ انہیں اداکاری کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ ان کے لیے ایک بڑی سہولت تھی کیونکہ زیادہ تر اداکار عملی میدان میں سیکھتے ہیں۔
جنید نے کہا: “مجھے تھیٹر اسکول جانے اور اپنے والدین کا بے پناہ پیسہ خرچ کرنے کی سہولت ملی۔ یہ ایک بڑی نعمت ہے، خصوصاً ایسی فیلڈ میں جہاں مالی فائدہ فوراً نظر نہیں آتا۔”
انہوں نے اپنے والد عامر خان کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “میرے والد نے کسی باقاعدہ اداکاری اسکول میں تعلیم حاصل نہیں کی۔ وہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (FTII) میں ڈپلومہ کے دوران فلموں میں کام کرتے ہوئے سیکھے۔”
جنید خان نے مزید کہا کہ ہر اداکار کا سیکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ بعض لوگ عملی تجربے سے سیکھتے ہیں، جبکہ کچھ تکنیکی مہارتوں کو حاصل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جنید خان نے 2024 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم “مہاراج” سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جس میں ان کے ساتھ جیدیپ اہلوت، شالینی پانڈے، اور شرواری اہم کرداروں میں نظر آئے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔