سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قدرتی ارتقا کے نتیجے میں آئندہ ہزار سال میں انسان زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہوتا چلا جائے گا۔
تحقیقی ماہرین کے مطابق، مردوں میں وہ خصوصیات نمایاں ہو جائیں گی جو خواتین کو پسند آتی ہیں، جیسے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرہ۔ دوسری طرف، خواتین کی جلد زیادہ ہموار اور چمکدار ہو سکتی ہے، جس سے ان کی مجموعی دلکشی میں اضافہ ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین اور مصنوعی ذہانت کی جانب سے کی گئی ان دلچسپ پیشگوئیوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو سکتا ہے، خاص طور پر سورج کی تیز شعاعوں اور موسمی اثرات کی وجہ سے۔
سائنسدانوں کے مطابق، آنے والے وقت میں نسلی تنوع کم ہو سکتا ہے، اور لوگ زیادہ یکساں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ، کچھ آبادیوں میں قد چھوٹا ہو سکتا ہے کیونکہ جدید دور میں انسان لمبی عمر کے بجائے جلدی بلوغت حاصل کر رہا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے مستقبل میں انسانی دماغ کا سائز چھوٹا ہو سکتا ہے۔ کچھ سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ہم بھی پالتو بندروں کی طرح ہو سکتے ہیں، جو زیادہ سوچنے کے بجائے خودکار نظام پر انحصار کریں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔